9

ہنگو، جامعہ العسکریہ کی جانب سے اتحاد امت مسلمہ کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 25136
  • 08 نوامبر 2021 - 13:00
ہنگو، جامعہ العسکریہ کی جانب سے اتحاد امت مسلمہ کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی صدر ایس یو سی علامہ حمید امامی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ جہانزیب جعفری، علامہ ارشاد علی مدرسہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل علامہ نذیر حسین مطہری اور دیگر شریک ہوئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، خیبر پختونخوا کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ العسکریہ ہنگو میں مدرسہ ہذا کے بانی علامہ شیخ جواد حسین کی برسی کے موقع پر ’’اتحاد امت مسلمہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام نے شرکت کی، میزبانی کے فرائض علامہ خورشید انور جوادی نے انجام دیئے۔

کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، صوبائی صدر ایس یو سی علامہ حمید امامی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ جہانزیب جعفری، علامہ ارشاد علی، علامہ شیر افضل، مدرسہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ جمیل حسن شیرازی، علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ عناب علی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت و خطابات کئے۔ کانفرنس میں ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25136