5

ہمیں علامہ اقبال کے افکار اور تصورات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے، مولانا محمد حسین حیدری

  • News cod : 25183
  • 09 نوامبر 2021 - 10:11
ہمیں علامہ اقبال کے افکار اور تصورات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے، مولانا محمد حسین حیدری
اقبال وہ عظیم مفکر ہیں جنھوں نے سب سے پہلے یہ محسوس کیا کہ برصغیر میں مسلمان اور ہندو اکٹھے نہیں رہ سکتے، لہذا انہوں نے دو قومی نظریہ پیش کیا۔ 

وفاق ٹائمز، 9 نومبر یوم پیدائش علامہ اقبال کے موقع پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال تاریخ عالم کے وہ عظیم مفکر ہیں جن کے نظریہ کی بنیاد پر ایک عظیم الشان مملکت معرض وجود میں آئی۔ ان کا نظریہ تمدن مکمل طور پر اسلام تھا اور آپ نے ایک اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا۔

علامہ اقبال نے اپنی پوری زندگی تمام عمر کے مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہميشہ اپني شاعری اور افکار ميں مسلہ امہ كے اتحاد اور يكجہتي پر زور ديا. ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25183