16

نئی نسل کو ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے انتھک جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے، علامہ محمد جمعہ اسدی

  • News cod : 25268
  • 11 نوامبر 2021 - 14:39
نئی نسل کو ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے انتھک جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے، علامہ محمد جمعہ اسدی
پرنسپل جامعہ امام صادق کوئٹہ اور سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہاکہ دنیائے اسلام کے حالات اور اسلام ومسلمین کے خلاف دشمن کی سازشوں سے پردہ چاک کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، پرنسپل جامعہ امام صادق کوئٹہ اور سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مشیر علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہاکہ دنیائے اسلام کے حالات اور اسلام ومسلمین کے خلاف دشمن کی سازشوں سے پردہ چاک کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے یعنی پوری دنیا سمٹ کر آپکی جیب میں آگئی ہے اس کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے بے پناہ فوائد ہیں اور خدا نخواستہ غلط استعمال کیا گیا تو اسکے مہلک نتائج بھی ہیں
نئی نسل کو ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے انتھک جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔ وطن عزیز کے بہتر مستقبل اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے تاکہ بچوں میں کسی قسم کا احساس محرومی پیدا نہ ہوسکے اور وہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جائز خواہشات کے مطابق کام کرسکیں۔ جو قومیں اپنے حال میں سے کچھ وقت نکال کر مستقبل کے بارے میں غور و فکر شروع کر دیں، ان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا کی وجہ سے فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں۔ ہزاروں میل دور سے انسان اپنے سارے مسائل گھر بیٹھے حل کرسکتا ہے۔ سوشل میڈیا ہی کی بدولت آج دنیا ایک گلوبل ویلیج بن گئی ہے۔ ریڈیو، ٹیلی ویژن، اخبارات، موبائل فون، انٹرنیٹ ایسی ایجادات ہیں جن کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، آج کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے متعلق آپ سوشل میڈیا پر آپ اپنا فریضہ احسن انداز میں انجام دے سکتے ہیں اور دنیائے اسلام کے حالات سے باخبر ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25268

ٹیگز