8

شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری

  • News cod : 25424
  • 16 نوامبر 2021 - 1:26
شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری
وفد کی قیادت نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کی، نومنتخب ایڈشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی رضوی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ عابد عرفانی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی سمیت دیگر صوبائی و ڈویژنل عہدیداران اور علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نومنتخب مرکزی عہدیداران نے وفد کی صورت میں کراچی میں مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، وفد کی قیادت نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کی، نومنتخب ایڈشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی رضوی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ عابد عرفانی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی سمیت دیگر صوبائی و ڈویژنل عہدیداران اور علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایس یو سی کے نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان شاء اللہ امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کے جس سفر کا آغاز ہمارے قائدین نے کیا تھا، اسے جاری و ساری رکھیں گے۔

نومنتخب مرکزی ایڈشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم تجدید عہد کیلئے مزار قائدؒ پر آئے تھے، نااہل حکومت عوام کو وسائل فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی سے غریب عوام فاقے کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، موجودہ مہنگائی کی لہر نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پیٹرول، گیس، آٹا، چینی و دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاقانونیت سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کا واحد حل قانون کی بالادستی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ورنہ عوامی ریلا اسے بہا کر لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، بالخصوص کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25424