قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی

18دسامبر
سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی

سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 4 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں

30نوامبر
مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، قائد ملت جعفریہ

انہوں نے مزید کہاکہ کہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا ، سب کچھ بدل گیا، مگر آج بھی فلسطینی ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیںمگر عالمی ادارے انسانی حقوق کے نام پر اپنے مفادات کی خاطر اقدامات کرتے ہیں مگر جن مظلوم خطوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں ظالموں ، آمروں اور جابروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔

08آوریل
ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس تاریخی فیصلہ سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو فروغ حاصل ہوگا اور ملکی نظام دوبارہ پٹڑی پر آسکے گا۔

15ژانویه
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی سرگودھا آمد، علمائے کرام و عمائدین سے ملاقات

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کی سرگودھا آمد، علمائے کرام و عمائدین سے ملاقات

تنظیمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہمارا اتحاد ضروری ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہونگے، دشمن اپنی سازشوں میں مصروف رہیگا۔

05ژانویه
کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، قائد ملت جعفریہ

کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، قائد ملت جعفریہ

انہوں نے کہا کہ ماسوائے جنگ کے ایسا قابل قبول اور قابل حل طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر ”جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے انتہائی ضروری مسئلہ ہے “حل ہو اور کشمیری عوام کو بھی اپنی سرزمین پر آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو۔

17نوامبر
اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے مزار قائد پاکستان پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انشاءاللہ امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین کے جس سفر کا آغاز ہمارے قائدین نے کیا تھا اسے جاری و ساری رکھیں گے۔

16نوامبر
شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری

شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزارِ قائدؒ پر تجدید عہد کیلئے حاضری

وفد کی قیادت نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے کی، نومنتخب ایڈشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی رضوی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ عابد عرفانی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی سمیت دیگر صوبائی و ڈویژنل عہدیداران اور علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔

29جولای
یوم غدیر ، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

یوم غدیر ، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت سے تجدید عہد کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

یوم غدیر دراصل اعلان ختم نبوت اور امامت کے ذریعے رسالت کے مشن کو جاری رکھنے کےلئے یوم تجدید عہد ہے، پیغمبر اکرم نے پیغام رسالت کی تشریح ، تعبیر، حفاظت ، نفاذ اور نشرواشاعت کےلئے امامت کے ذریعے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا، اسی عظیم نظام کا مظہر یوم غدیر ہے