9

سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی

  • News cod : 41545
  • 18 دسامبر 2022 - 14:58
سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی
تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 4 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع قمبر شہدادکوٹ، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، تحصیل وارہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 38 متاثرین کو مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، محترم رضاکاروں نے 38 خیمے، متاثرین کے زمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دئیے، تاکہ ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں، جبکہ اس سے قبل تحصیل سجاول جونیجو میں 21 عدد، تحصیل میرو خان میں 19 عدد، تحصیل شہدادکوٹ میں 19 عدد، قبو سعید خان میں 18 عدد اور قمبر میں بھی 40 عدد، خیمے نصب کرکے دئیے گئے تھے۔اس طرح ضلع قمبر شہدادکوٹ میں کل 155خیمے نصب کرکے دئیے گئے ہیں۔

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 4 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے، جبکہ وہ خود سیلاب متاثرین میں سے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ متاثرین کی بحالی کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہیں۔
الحمدللہ، ضلع قمبر شہدادکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 700 متاثرہ گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں ان کی خدمت میں پیش کی گئیں تھی، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں 40 میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔
تحصیل وارہ، بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے، جہاں قائد محترم کی سرپرستی میں فراہمی آب، مساجد کی تعمیرات، محرم الحرام میں عشروں کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام اور دیگر شعبوں میں سارا سال فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔
رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41545