8

علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

  • News cod : 25445
  • 16 نوامبر 2021 - 14:36
علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف محقق،بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ علامہ شیخ حسن فخرالدین کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے.

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف محقق،بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن فخرالدین کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ علامہ شیخ حسن فخرالدین کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے.

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ حسن فخرالدین مرحوم کا انتقال ملک و ملت کے لئے بڑا سانحہ ہے،مرحوم علم و تحقیق کے میدان میں نمایا مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے علمی دنیا میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں جامعۃ المنتظر لاہور نے علامہ شیخ حسن فخرالدین مرحوم کے لواحقین، حوزہائے علمیہ پاکستان اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات اور جوار معصومین میں مقام قرار پانے کی تمنا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25445