15

آیۃ اللہ سیستانی کے دفتر کے تعاون سے آیۃ اللہ باقر ایروانی کے دفتر کا نجف اشرف میں افتتاح ہو گیا

  • News cod : 25584
  • 20 نوامبر 2021 - 14:37
آیۃ اللہ سیستانی کے دفتر کے تعاون سے آیۃ اللہ باقر ایروانی کے دفتر کا نجف اشرف میں افتتاح ہو گیا
آیۃ اللہ ایروانی نے اصول فقہ کے درس خارج کے کورس کو تین مرتبہ مکمل کر لیا ہے اور فقہ کی مختلف ابحاث جن میں اجتہاد، تقلید، طہارت، نماز، روزہ، خمس، قضاء اور حج کے مسائل شامل ہیں اور اس وقت کتاب تجارت کے درس خارج دینے میں مصروف عمل ہیں۔

بات فرش،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز اور ممتاز استاد آیۃ اللہ شیخ باقر ایروانی کے دفتر کا حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ کے ایک وفد کی درخواست اور آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کے تعاون سے باقاعدہ طور پر نجف اشرف میں افتتاح کیا گیا ہے۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مرحوم آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی وفات کے بعد ایک خلاء پیدا ہوا تھا اس خلاء کو اس ذریعے سے کم کیا جا سکتا ہے۔
آیۃ اللہ ایروانی زہد و تقویٰ اور پرہیزگاری میں اعلی مقام پر فائز ہیں اور بہت دباؤ کے بعد آپ اس امر کو قبول کرنے پر مجبور ہوئے۔
حضرت آیۃ اللہ شیخ باقر ایروانی تقریباً 20سالوں سے فقہ اور اصول فقہ کے درس خارج دینے میں مصروف ہیں اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلباء اور علماء کثیر تعداد میں آپ کے درس خارج میں شریک ہوتے ہیں۔
آیۃ اللہ ایروانی نے اصول فقہ کے درس خارج کے کورس کو تین مرتبہ مکمل کر لیا ہے اور فقہ کی مختلف ابحاث جن میں اجتہاد، تقلید، طہارت، نماز، روزہ، خمس، قضاء اور حج کے مسائل شامل ہیں اور اس وقت کتاب تجارت کے درس خارج دینے میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ العظمی خوئی،آیۃ اللہ العظمی شہید سید محمد باقر صدر،آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی، آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم اور ان کے مرحوم والد آیۃ اللہ شیخ محمد تقی ایروانی ان کے اساتذہ میں سے تھے۔
آیۃ الله ایروانی کی مایہ ناز تصانیف اور تالیفات مندرجہ ذیل ہیں:
١- دروس تمهیدیة فی القواعد الفقهیة.
٢-دروس تمهیدیة فی القواعد الرجالیة.
٣- دروس تمهیدیة فی تفسیر آیات الأحکام.
٤- دروس تمهیدیة فی الفقه الاستدلالی.
٥- الفقه الاستدلالی.
٦- الحلقة الثالثة فی أسلوبها الثانی.
٧-کفایة الأصول فی أسلوبها الثانی.
٨- فرائد الأصول فی أسلوبها الثانی. (تقریرات درسه).
٩- دورة أصولیة کاملة. ( مخطوطة).
١٠- کتاب الصوم (مخطوط).
١١-کتاب الحج (مخطوط).
١٢- الحلقة الثانیة فی أسلوبها الثانی.
١٣- تقریرات طلابه لدروسه فی المکاسب (مخطوطة).
١٤- تقریرات طلابه لدروسه فی خارج الأصول (مخطوط).
١٥- تقریرات طلابه لدروسه فی خارج الأصول (مخطوط).
وغیرها من المؤلفات المطبوعة والمخطوطة..

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25584