11

علامہ شیخ محمد حسن فخر الدین کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی

  • News cod : 25635
  • 21 نوامبر 2021 - 15:17
علامہ شیخ محمد حسن فخر الدین کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی
بزرگ عالم دین، ممتاز مناظر اسلام، نامور مصنف و محقق اور چالیس ضخیم جلدوں پر مشتمل کتاب، المعجم الکبیر فی اسماء الرجال کے مولف علامہ شیخ محمد حسن فخر الدین قدس سرہ کے انتقال سے علمی و روحانی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ صدیوں تلک پر نہ ہوپائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ محمد حسن فخر الدین کی وفات پر جامعۃ الکوثر اسلام سے جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بزرگ عالم دین، ممتاز مناظر اسلام، نامور مصنف و محقق اور چالیس ضخیم جلدوں پر مشتمل کتاب، المعجم الکبیر فی اسماء الرجال کے مولف علامہ شیخ محمد حسن فخر الدین قدس سرہ کے انتقال سے علمی و روحانی حلقوں میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ صدیوں تلک پر نہ ہوپائے گا۔

رنج و الم کی اس گھڑی میں ہم بارگاہ خداوندی میں مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے انکے خانوادہ ، جملہ اعزہ و اقربا، ہم عصر علمی و روحانی شخصیات و شاگران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25635