38

اربعین حسینی کے موقع پر کربلا نہ پہنچ پانے والوں کا حرم امام علی رضا(ع) میں اجتماع

  • News cod : 2565
  • 09 اکتبر 2020 - 15:31
اربعین حسینی کے موقع پر کربلا نہ پہنچ پانے والوں کا حرم امام علی رضا(ع) میں اجتماع
حوزہ ٹائمز|سیدالشہدا ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن جامع رضوی میں عزاداری اور مجالس کے پروگرام ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ منعقد کئے گئے عزاداری کے پروگراموں کاباقاعدہ آغازقاری قرآن حسینی نژاد نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا۔
حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیدالشہدا ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن جامع رضوی میں عزاداری اور مجالس کے پروگرام ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ منعقد کئے گئے عزاداری کے پروگراموں کاباقاعدہ آغازقاری قرآن حسینی نژاد نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا۔ اس کے بعد حضرت امام علی رضا(ع) کے زائرین و مجاورین اور عزاداروں کی موجودگی میں حجت الاسلام والمسلمین جعفر اسلامی فر نے زیارت اربعین پڑھی۔

صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ نے ’’اربعین حسینی کے دن زیارت اربعین پڑھنے کے فلسفہ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام صادق علیہ السلام نے اپنے صحابی صفوان جمال کو زیارت اربعین کی تعلیم فرمائی ،مولا کا یہ صحابی جو کہ عراق و حجاز کے راستے پر شتر بان تھا امام علیہ السلام نے اسے تاکید فرمائی کہ اگر اربعین کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے تو زیارت اربعین پڑھنا۔
صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ انسان زیارت اربعین پڑھنے اور اس میں غور و فکر کرنے سے امام حسین (ع) کی معرفت حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت اربعین کو پڑھنے اور اس میں غورو فکر کرنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ انسان واقعہ کربلا اور موجود دور کے معاشرے کے سامنے اپنی ذمہ داری اور ہدف کو پہچان سکتا ہے ۔
آیت اللہ علم الھدیٰ نے اس بات کا ذکرکرتےہوے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے انسانوں کی نجات اور انہیں جہالت و گمراہی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے اپنے دل کا خون قربان کر دیا کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے واقعہ کربلا میں یزیدیوں کے خلاف جنگ کے علاوہ خلافت پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی جنگ لڑی، امام عالی مقام کی تحریک کا اصلی ہدف امت اسلام کی حفاظت اور اس کی اصلاح کرنا تھا
انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ہر دور میں یزید و شمرموجود تھے جنہوں نے خلافت کا منصب حاصل کرنے کے لئے متعدد جرائم  انجام دئے۔ کچھ معاشروں پر یزیدیوں کے تسلط کی سب سے بڑی وجہ اس معاشرے کے لوگوں میں جہالت و گمراہی کا وجود تھا۔ یعنی لوگ زندگی کا حقیقی معنی و مفہوم نہیں پا سکتے اور نفسانی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں اب اگر کوئی حسینی بننا چاہتا ہے تو اسے جہالت کے خلاف امام حسین علیہ السلام کی طرح جہاد کرنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2565