3

شیعہ علما کونسل کی مرکزی کابینہ کے ضلع اٹک کے تنظیمی احباب کے ساتھ میٹنگ

  • News cod : 25673
  • 23 نوامبر 2021 - 8:39
شیعہ علما کونسل کی مرکزی کابینہ کے ضلع اٹک کے تنظیمی احباب کے ساتھ میٹنگ
ضلع کے تنظیمی احباب نے اپنی تنظیمی کارکردگی اور مسائل بیان کئے۔ پھر مرکزی راھنماوں نے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علما کونسل کی مرکزی کابینہ کے وفد نے ضلع اٹک کے تنظیمی احباب کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی، وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی،مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی،ایڈیشنل سیکریٹری برادر زاھد آخوندزادہ اور ان کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی راھنما علامہ قاسم جعفری اور جناب سید نزاکت حسین شاہ موجود تھے۔ وفد کا استقبال ضلعی صدر جناب سید وقار نقوی،علامہ عابد شجاعی اور دیگر ضلعی راھنماوں نے کیا۔ ضلع کے تنظیمی احباب نے اپنی تنظیمی کارکردگی اور مسائل بیان کئے۔ پھر مرکزی راھنماوں نے خطاب کیا-

مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ھے کہ میں نے جہاں مرکزی جنرل کے طور پر یا دیگر عہدوں پر رہ کر کام کیا وھاں اٹک میں آٹھ سال ضلعی صدر کے طور پر بھی کام کیا ضلع کے بہادر عوام اور مخلص علماء کرام،عمائدین اور تنظیمی کارکنوں نے اپنی قیادت اور قومی پلیٹ فارم مضبوط کرنے کے لئے ھمارا بھرپور ساتھ دیا- جناب سید وقار نقوی کی سربراہی میں ضلعی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ھیں یہ سب مخلص اور نظریاتی لوگ ھیں قیادت کے ساتھ انکی وابستگی کسی شک و شبہے سے بالاتر ھے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہاں زیادتی ھو گی اگر میں تنظیم کے بزرگ ضلعی راھنما،مخلص قوم جناب سید خادم حسین شاہ صاحب کا ذکر نہ کروں جنھوں نے اپنی زندگی کے قیمتی ترین سال اس قومی پلیٹ فارم اور قیادت کومضبوط کرنے کے لئے وقف کئے شب و روز اپنے ضلع کی عوام کی خدمت کی،پیرانہ سالی میں بھی جب تک چل پھر سکتے تھے اس خدمت کو جاری رکھا-بحرانوں میں اپنی قیادت کو تنہا نہ چھوڑا اسی طرح جناب سید فدا حسین شاہ بخاری مرحوم،بابو غلام مصطفی جعفری مرحوم،جناب منصف حیدری اور دیگران کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں-
علامہ واحدی نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے درج ذیل امور کو مدنظر رکھیں-
اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا منفی سوچ کی بجائے مثبت سوچ کو لے کر آگے بڑھنا اپنی قیادت، مرکز، کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں رہنا خلوص کے ساتھ انتھک محنت کرنا جہاں موقعہ ملے تنظیم کے اہداف اور قیادت کے پیغام کو بروقت پہنچانا اور یونٹ سطح سے لے کر مرکز تک تنظیم کو منظم کرنا-
قائد محترم کے تدبر،فراست اور جہد مسلسل کو دیکھ کر ھم میں نیا جذبہ اور لگن پیدا ھوتی ھے۔

اگر ھم یونٹ تحصیل،ضلع اور صوبہ میں کامیابی کے ساتھ مکمل تنظیم سازی کر لیں تو یہ ایک ایسا مضبوط نیٹ ورک بن سکتا ھے جس کے ذریعے ھم بڑے سے بڑا ھدف حاصل کر سکتے ھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25673

ٹیگز