10

قائد ملت علامہ ساجد علی نقوی سے ایس یو سی کے مرکزی عہدیداران کی ملاقات

  • News cod : 25711
  • 24 نوامبر 2021 - 14:09
قائد ملت علامہ ساجد علی نقوی سے ایس یو سی کے مرکزی عہدیداران کی ملاقات
قائد ملت جعفریہ نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی وفد کو ہدایت کی کہ آئین میں تنظیم کے مسائل کا حل واضح ہے، لہذا آئین کی روح سے تنظیمی معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور قومی، ملی اور تنظیمی امور پر رہنمائی حاصل کی۔

علامہ ساجد نقوی نے وفد کے دوروں پر ممبران وفد کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں عوام تک رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات دیں، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی وفد کو ہدایت کی کہ آئین میں تنظیم کے مسائل کا حل واضح ہے، لہذا آئین کی روح سے تنظیمی معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25711