5

یمن میں جنگ جاری رہا تو ۱۲ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے، اقوام متحدہ

  • News cod : 25723
  • 25 نوامبر 2021 - 13:40
یمن میں جنگ جاری رہا تو ۱۲ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ اور جھڑپوں کے جاری رہنے کی صورت میں 2030 تک 1.3 ملین یمنی لقمہ اجل بن جائیں گے۔

وفاق ٹائمز، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جنگ کے جاری رہنے کی صورت میں ١٣ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ اور جھڑپوں کے جاری رہنے کی صورت میں 2030 تک 1.3 ملین یمنی لقمہ اجل بن جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 2030 تک یہ تعداد بڑھ کر 1.3 ملین تک ہو جائے گی۔
الجزیرہ نے اپنی ویب سائٹ پر اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ان جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے 70 فیصد پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 60 فیصد وہ افراد ہیں جو بلا واسطہ بھوک اور بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ باقی جاں بحق ہونے والے افراد سعودی اتحاد کے حملوں میں موت کی آغوش میں سوگئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25723