4

پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کے وفود کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 25727
  • 25 نوامبر 2021 - 14:14
پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کے وفود کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کسی نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو اس کو راضی کرے اور اس سے معافی مانگے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی لاہور امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے مومنین نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کسی نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو اس کو راضی کرے اور اس سے معافی مانگے۔اگر وہ اس دنیا سے فوت ہوگیا ہے تو اس کی طرف سے نیک اعمال کرو اور اس کے لیے ثواب ذخیرہ کرو تاکہ قیامت کے دن یہ نیکیاں اسکو دے کر اس سے اپنا دامن چھڑا سکو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اپنے آپ کو متقی بناؤ تاکہ تمھاری زیارت کو مولی کی بارگاہ میں درجہ قبولیث حاصل ہو کیونکہ خداوند متعال صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز اپنا محاسبہ کرے۔

آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25727

ٹیگز