11

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد کی سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات

  • News cod : 25911
  • 01 دسامبر 2021 - 10:27
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد کی سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات
سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی اعزازی نائب صدر محترم زوالفقار حیدر، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، صوبائی مشیر انجینئر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر حجۃ الاسلام علامہ سید اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے اربعین کے موقع پر بلاجواز کاٹی جانے والی ایف آئی آر، فورتھ شیڈول، کراچی، بدین، نوشہرو فیروز، خیرپور سمیت صوبے کے اہم ترین معاملات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے احکامات جاری کیے اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری داخلہ سے ملاقات میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، صوبائی اعزازی نائب صدر محترم زوالفقار حیدر، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، صوبائی مشیر انجینئر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25911