24

۳سوال: اگر کوئی نیند میں کسی کی امانت کو نقصان پہونچا کر اسے واپس کر دے اور وہ توجہ نہ دیتے ہوئے رکھ لے تو کیا وہ نقصان کا ضامن ہے؟

  • News cod : 25920
  • 01 دسامبر 2021 - 13:12
۳سوال: اگر کوئی نیند میں کسی کی امانت کو نقصان پہونچا کر اسے واپس کر دے اور وہ توجہ نہ دیتے ہوئے رکھ لے تو کیا وہ نقصان کا ضامن ہے؟
میاں بیوی نے ایک دوسرے کے پاس جو ہدیے اور امانتیں رکھوایی تھیں، طلاق کے بعد ان کا کیا ہوگا ؟

جواب: وہ ہدیے جو میاں بیوی ایک دوسرے کو دیتے ہیں، اگر وہ باقی بچے ہوں تو واپس لے سکتے ہیں مگر یہ کہ وہ آپس میں خونی رشتہ دار ہوں،یا قربتا الی اللہ ہدیہ ہو۔

۲سوال: ودیعہ اور امانت عقود میں سے ہے یا ایقاعات میں سے؟ اور کیا اس میں ضمانت کی شرط کی جا سکتی ہے؟

جواب: امانت عقد میں سے ہے اس میں ضمانت کی شرط نہیں کی جا سکتی، ہاں امانت لینے والا کوتاہی یا لاپرواہی کرنے کی صورت میں ضامن ہو سکتا ہے۔

۳سوال: اگر کوئی نیند میں کسی کی امانت کو نقصان پہونچا کر اسے واپس کر دے اور وہ توجہ نہ دیتے ہوئے رکھ لے تو کیا وہ نقصان کا ضامن ہے؟
جواب: اس کے لیے نقصان کی تلافی یا اس سے حلالیت طلب کرنا ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25920

ٹیگز