5

آیا خاتون کا مجالس عزا سے خطاب کرنا جائز ہے جبکہ اسے علم ہو کہ نامحرم اس کی آواز سن رہے ہیں؟

  • News cod : 37858
  • 11 سپتامبر 2022 - 8:22
آیا خاتون کا مجالس عزا سے خطاب کرنا جائز ہے جبکہ اسے علم ہو کہ نامحرم اس کی آواز سن رہے ہیں؟
عا شورا کے دن چھریاں مار نے اور ننگے پاؤں جلتی آگ یا کوئلوں میں داخل ہونے جیسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جواسلامی مذاہب کے علماء اور پیروکاروں اور باقی دنیا کی نظر وں میں مذہب شیعہ اثنا عشری کو بدنام کرنے کے علاوہ جانی اور بدنی نقصان کا باعث بنتے ہیں اور مذہب کی توہین کا باعث بھی ہوتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جناب کی نظر مبارک کیا ہے؟

آیا خاتون کا مجالس عزا سے خطاب کرنا جائز ہے جبکہ اسے علم ہو کہ نامحرم اس کی آواز سن رہے ہیں؟
ج: اگر مفسدے کا خوف ہو تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

س1460: عا شورا کے دن چھریاں مار نے اور ننگے پاؤں جلتی آگ یا کوئلوں میں داخل ہونے جیسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جواسلامی مذاہب کے علماء اور پیروکاروں اور باقی دنیا کی نظر وں میں مذہب شیعہ اثنا عشری کو بدنام کرنے کے علاوہ جانی اور بدنی نقصان کا باعث بنتے ہیں اور مذہب کی توہین کا باعث بھی ہوتے ہیں ۔ اس سلسلے میں جناب کی نظر مبارک کیا ہے؟
ج: ہر وہ کام جو انسان کے لئے موجب ضرر ہو یا دین اور مذہب کی تضعیف کا سبب بنے وہ حرام ہے اور مومنین کا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے اور واضح ہے کہ مذکورہ امور میں سے اکثر چیزیں مذہب اہل بیت علیہم السلام کی بدنامی اور توہین کا باعث ہیں اور یہ سب سے بڑے نقصان اور مضرات میں سے ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37858