11

احکام نماز آیات

  • News cod : 39028
  • 25 اکتبر 2022 - 10:01
احکام نماز آیات

آج سورج گرہن کی مناسبت سے: احکام نماز آیات: ترجمہ و ترتیب: امتیاز علی مہدوی ١. نماز آیات پڑھنے کے دو طریقے ہیں۔ ١. […]

آج سورج گرہن کی مناسبت سے:
احکام نماز آیات:

ترجمہ و ترتیب: امتیاز علی مہدوی

١. نماز آیات پڑھنے کے دو طریقے ہیں۔
١. ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں اور ہر رکوع سے پہلے سورہ حمد اور ایک مکمل سوره پڑھیں.
نوٹ : ایک اشتباه جو رایج ہے
بعض لوگ ایک مرتبہ حمد اور سوره پڑھکر باقی چار رکوع کےلیے صرف ایک سوره ( حمد کے بغیر) پڑھتے ہیں جو غلط ہے.

٢. ایک سورے کو پانچ حصوں میں تقسیم کرکے پڑھنے کا طریقہ
دونوں رکعتوں میں رکوع اول سے پہلے ایک مرتبہ سورہ حمد اور کسی ایک سورے کی ایک آیت پڑھے اور رکوع کریں پھر دوسری آیت اور دوسرا رکوع اور اسی طرح تا رکوع پنجم.

نوٹ:سوره کم از کم پانچ آیات پر مشتمل ہونا چاھئے جیسے سوره قدر.
کیا سوره توحید کو تقسیم کرکے نماز آیات پڑھ سکتے ہیں؟
رهبر معظم و آیہ ا۔۔۔ سیستانی مد ظلھما:
بسم الله۔۔۔: کو الگ سے ایک مستقل آیت شمار نہیں کرسکتے. لیکن (لم یلد و لم یولد) کو دو آیتوں میں تقسیم کرکے پڑھ سکتے ہیں.
منبع: رساله جامع سیستانی
https://khl.ink/f/18189 سایت رهبر

امام خمینی رحمت ا۔۔۔ علیہ و آیہ ا۔۔۔ ناصر مکارم مدظلہ :
بسم الله۔۔۔: کو ایک مستقل آیت شمار کرسکتے ہیں. اس صورت میں آیہ ( لم یلد و لم یولد) تقسیم کیے بغیر ایک آیت کے طور پر پڑھنگے.
https://makarem.ir/main.aspx?typeinfo=21&lid=0&mid=253533&catid=-2

٢۔ نماز آیات کا جماعت کے ساتھ پڑھنا

آیہ ا۔۔۔ سیستانی: احتیاط واجب کی بنا پر صرف سورج اور چاند گرہن کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں.

منبع:رساله جامع، ج١، ص ٧١٨

٣۔  نماز آیات میں شک کرنا

اگر رکعات کی تعداد میں شک کریں تو نماز باطل ہے مگر یہ کسی ایک جانب کا گمان ہو تو اسی گمان کی جانب بنا رکھینگے.
اگر رکوع کی تعداد میں شک کریں تو کم پر بنا رکھیں.

منبع: رساله جامع، ج١، ص ٧١٩

نماز آیات میں اذان و اقامت
نماز آیات میں اذان و اقامت نہیں، اگر نماز جماعت کی صورت میں ہو تو مستحب ہے امام جماعت تین مرتبہ (الصلوة)کہے۔

۴۔ غافل انسان کے لیے حکم

کسی کو پتہ نہ چلیں سورج یا چاند کو گرہن لگی ہے اور گرہن مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سورج یا چاند کو گرہن لگی ہے تو
گر پورے سورج یا چاند کو گرہن لگی ہوں تو ( قضاء کرنا واجب ہے۔)
اگر جزوی: یعنی تھوڑا یا نصف سورج یا چاند کو گرہن لگی ہو تو قضا واجب نہیں ہے۔

۵۔ نماز آیات زلزله کی سبب
آیہ ا۔۔۔ مکارم و سیستانی( مد ظلھما):
فوری واجب ہے. اگر نہ پڑھے تو قضا نہیں ہے۔صرف استغفار کریں.
البته: مستحب ہے قضاء کریں۔
منبع:(https://makarem.ir/main.aspx?lid=0&typeinfo=21&catid=44540)

هبر معظم (مدظلہ):

سورج اور چاند گرہن کے علاوہ قضا نہیں جب بھی پڑھیں ادا کی نیت سے پڑھیں۔

نماز آیات کے کچھ مستحبات:
ہر رکعت سے پہلے اور بعد میں تکبیر پڑھنا مستحب ہے.
حمد و سوره کا بلند آواز میں پرھنا.
سورج اور چاند گرہن کے ختم ہونے تک نماز کو طول دینا، اگر نماز پہلے ختم ہو تو اسی محل نماز اور عبادت اخر تک رہنا.
رکوع اور سجود کو حمد و سوره پرھنے کے برابر طول دینا۔

منبع: رساله جامع، ج ١، ص ٧٢٣

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39028

ٹیگز