15

آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کا دورۂ جامعہ علمیہ کراچی

  • News cod : 25960
  • 02 دسامبر 2021 - 12:11
آیت اللہ حافظ سید ریاض نجفی کا دورۂ جامعہ علمیہ کراچی
اس موقع پر اساتذہ اور دیگر علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہاکہ انسان کو اپنے نفس کی اصلاح کرنے کی فکر اور جدوجہد کرنی چاہئے اور یہ دینی تعلیمات کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے دورۂ کراچی کے دوران معروف دینی درسگاہ جامعہ علمیہ کا دورہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدرسہ علمیہ میں زیر تعلیم طلبا،اساتذہ اور عہداروں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علمیہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض نقوی، حجۃ الاسلام مولانا محمد تقی نقوی اور حجۃ الاسلام مولانا غلام حسین اسدی سمیت دیگر اساتذہ نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اساتذہ اور دیگر علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہاکہ انسان کو اپنے نفس کی اصلاح کرنے کی فکر اور جدوجہد کرنی چاہئے اور یہ دینی تعلیمات کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25960