12

بے یقینی ختم کرکے ہم وطنوں کو ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 26128
  • 05 دسامبر 2021 - 10:16
بے یقینی ختم کرکے ہم وطنوں کو ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، جس کی وجہ سے یہاں بسنے والے تمام طبقات سخت پریشانی کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور کوشش کریں کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور انکو پریشانی سے نجات مل سکے اور ہم وطن شہری عزت و آبرو اور چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

وفاق ٹائمز، خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ بے یقینی اور مایوسی کی کیفیت کو دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے کیونکہ مظلوم اور محروم عوام کی بروقت داد رسی نہ کی گئی تو ان کے حوصلے مزید پست ہونگے اور مایوسی میں اضافہ بھی ہوگا۔ یہ بات انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ علمی و ادبی نشست سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور پٹرولیم مصنوعات، گیس بجلی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، جس کی وجہ سے یہاں بسنے والے تمام طبقات سخت پریشانی کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور کوشش کریں کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور انکو پریشانی سے نجات مل سکے اور ہم وطن شہری عزت و آبرو اور چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26128