9

انتخابات کے بعد مفکرین اور اہل بصیرت عراق کی ہمہ جہت ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں،آیۃ اللہ مدرسی

  • News cod : 26449
  • 13 دسامبر 2021 - 8:33
انتخابات کے بعد مفکرین اور اہل بصیرت عراق کی ہمہ جہت ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں،آیۃ اللہ مدرسی
،عراقی ممتاز عالم دین آیۃ اللہ مدرسی نے عراقی مفکرین،علماء اور اہل بصیرت سے انتخابات میں جیتنے والوں کے انتخابی منشور اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے اور عراق کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،عراقی ممتاز عالم دین آیۃ اللہ مدرسی نے عراقی مفکرین،علماء اور اہل بصیرت سے انتخابات میں جیتنے والوں کے انتخابی منشور اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے اور عراق کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،عراقی ممتاز عالم دین آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے اپنی ہفتہ وار ٹیلیویژن تقریر میں عراقی انتخابات کو ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات،کچھ منفی نکات کے باوجود بذات خود عراق کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ انتخابات کے بعض پہلوؤں میں دھاندلی کا امکان ہے،لیکن اس کے باوجود انتخابات کرائے گئے اور عراقی عوام نے ملک کی قیادت کو سنبھالنے کے لئے جس کو مناسب سمجھا اسے منتخب کرنے میں بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیا،لہذا ہمیں انتخابات کے اصلی اصولوں سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے۔

آیۃ اللہ مدرسی نے انتخابات کی نعمت پر شکر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق کے بہت سے پڑوسی ممالک میں انتخابات کا نام و نشان نہیں ہے، لہذا انتخابات کے نتائج کو عراق اور عراقی عوام کے بہتر مستقبل کےلئے استعمال کرنا چاہئے۔

عراقی عالم دین نے انتخابات میں جیتنے والوں سے بروقت ذمہ داری اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نمائندگان میں نشست حاصل کرنا عہدے اور سہولیات حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ایک امتحان ہے اور جیتنے والے پر رائے دہندگان کے ووٹ کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں جیتنے والے نمائندے مذہب اور اقدار کی پیروی اور خواہشات نفسانی اور ذاتی مفادات سے بچ کر ملک کے مستقبل کو سنوارنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کریں۔

عراقی ممتاز عالم دین آیۃ اللہ مدرسی نے عراقی مفکرین،علماء اور اہل بصیرت سے انتخابات میں جیتنے والوں کے انتخابی منشور اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے اور عراق کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے عراق کے تحفظ کو سب کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق کا کوئی بھی فرد کسی بہانے یا جواز کے تحت اس ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

آیۃ اللہ مدرسی نے عراقی حکام سے عراق میں صنعت کی بحالی اور زراعت پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے کسی بھی ملک کی ترقی کی کلید قرار دیا اور کہا کہ اپنی تمام تر ضروریات کو درآمد کرنے والا ملک باقی نہیں رہے گا بلکہ ملک کو خود کفالت اور برآمدات کی منزل تک پہنچنا چاہئے۔

آخر میں،انہوں نے مختلف شعبہ جات میں سائنسی اور ماہرین تعلیم کی تربیت پر زور دیا تاکہ وہ اپنی سائنسی اور علمی استعداد سے ملک کی مدد کر سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26449