12

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیم کے تحت آزمائشی امتحان منعقد

  • News cod : 26691
  • 18 دسامبر 2021 - 6:55
جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تعلیم کے تحت آزمائشی امتحان منعقد
ایم فل کے انٹری کے اس آزمائشی امتحان میں مدرسہ امام خمینی،القائم،المنتظر، المصطفی آشتیان کمپلیکس، خراسان کمپلیکس،شہابیہ اور مدرسہ امام علی کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبہ تعلیم کی جانب سے ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلاب سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ میں لیا گیا.

شعبۂ تعلیم کے ڈائریکٹر جناب حجۃ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے امتحان اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا مختصر تعارف اور طلاب عزیز کو ایک الہی سنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا سعی و تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس کا نتیجہ خدا کے ذمے ہے اور آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام حسین حیدری اور نائب صدر حجۃ الاسلام سید حامد رضوی و حجت الاسلام محمد علی ممتاز اور شعبۂ تعلیم کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

ایم فل کے انٹری کے اس آزمائشی امتحان میں مدرسہ امام خمینی،القائم،المنتظر، المصطفی آشتیان کمپلیکس، خراسان کمپلیکس،شہابیہ اور مدرسہ امام علی کے طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26691