13

علامہ سید افتخار حسین نقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

  • News cod : 26907
  • 23 دسامبر 2021 - 5:42
علامہ سید افتخار حسین نقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ
وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن نقوی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن اور امام خمینیؒ ٹرسٹ کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق ٹائمز کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن نقوی اور چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے دور حاضر میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بہت اچھی سوچ کے تحت علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے وفاق ٹائمز کی بنیاد رکھی ہے کیونکہ اس وقت دنیا میں میڈیا وار ہے اور دنیا میں وہی کامیاب ہوتے ہیں جن کا میڈیا میں مضبوط کردار ہے، لوگ جھوٹ کو سچ سچ کو جھوٹ بناکر آگے بڑھا رہے ہیں لیکن ہم اپنا حق اور سچ لوگوں تک نہیں پہنچا سکتے ہے یہ ہماری بہت بڑی کمزوری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26907