وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اورنائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے وفاق المدارس اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال صاحبزادے یاسر رضا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ باپ کے لئے جواں سال بیٹے کی موت برداشت کرنا بہت مشکل ہے ۔اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ہم دعا گو ہیں کہ مرحوم یاسر رضا کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔اورجوار محمد و آل محمد میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔












