6

روسی صدرکا بیان خوش آئند، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازم ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 27027
  • 26 دسامبر 2021 - 9:17
روسی صدرکا بیان خوش آئند، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازم ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ روسی صدر کا بیان نہ صرف خوش آئند بلکہ انہوں نے دنیا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد آزادی اظہار کے نام پر توہین و اہانت کی جاتی ہے آزادی اظہار اور اہانت میں فرق، تمیز کرنا لازم ہے، آزادی اظہار کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں روسی صدر کا بیان خوش آئند، اہانت اور آزادی اظہار میں تمیز لازمی ہے، مقدسات کا احترام کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے، انتہاءپسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو وہ ناقابل قبول ہے، مغرب کو بھی انتہاءپسندی کے خاتمے کےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ روسی صدر کا بیان نہ صرف خوش آئند بلکہ انہوں نے دنیا کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے کیونکہ ہر کچھ عرصہ بعد آزادی اظہار کے نام پر توہین و اہانت کی جاتی ہے آزادی اظہار اور اہانت میں فرق، تمیز کرنا لازم ہے، آزادی اظہار کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ مقدس ہستیوں کی توہین کی جائے۔ جب تک مقد سات کا احترام نہیں کیا جاتا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ایک طرف نازیوں کے ظلم کا تذکرہ تک ممنوع جبکہ دوسری طرف آزادی اظہار کے نام پر اہانت کا سلسلہ ایک عرصہ سے چل رہاہے یہ دوغلا پن ا ور انتہاءپسندی و شدت پسندی ہے جس کے تدارک کےلئے مشرق کے ساتھ مغرب کو بھی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انتہاءپسندی یا شدت پسندی کسی بھی شکل میں ہو وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ جس کا بنیادی مقصد ہی انسانی حقوق کا تحفظ، مظلوم و محکوم اقوام کی نمائندگی کرنا تھا مگر افسوس یہ ادارہ ڈیبٹ کلب سے آگے نہیں بڑھ سکا۔
آخر میں ایک مرتبہ پھر انہوںنے بابائے قوم کے یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پر پاکستانی قوم اور مسیحی برادری کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حضرت عیسیٰ کے فرامین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، جو دنیا امن، بھائی چارے اور یگانگت کا پیغام لے کر آئے، قائد اعظم جو پاکستان کو حقیقی معنوں میںاسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنانا چاہتے تھے، ریاست اور قوم کو قائد کے اصولوں پر عمل پیر اہونا چاہیئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27027