8

شہید جنرل سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایران نوین میگزین کا خصوصی شمارہ منظرعام پرآگیا

  • News cod : 27337
  • 01 ژانویه 2022 - 7:54
شہید جنرل سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایران نوین میگزین کا خصوصی شمارہ منظرعام پرآگیا
اس خصوصی شمارے میں جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ایمانی پور، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت ڈاکٹر محمدمہدی اسماعیلی، ایرانی وزیرخارجہ حسین عبداللہیان، پروفیسر محمد اسدی موحد، غلام مرتضی جعفری سمیت متعدد اہم شخصیات نے شہید جنرل سلیمانی کی آفاقی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پرایران نوین میگزین کا خصوصی شمارہ منظرعام پر آگیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے سپہ سالار شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کی دوسری برسی کی مناسبت سے ثقافتی ادارے «موسسه فرهنگی، هنری و انتشارات بین‌المللی الهدی» نے جنرل سلیمانی کی خدمات کو اقوام عالم تک پہنچانے کےلئے اردو سمیت دنیا کی ہربڑی زبان میں ایک خصوصی شمارہ شائع کیا ہے۔
اس خصوصی شمارے میں جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ایمانی پور، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرثقافت ڈاکٹر محمدمہدی اسماعیلی، ایرانی وزیرخارجہ حسین عبداللہیان، پروفیسر محمد اسدی موحد، غلام مرتضی جعفری سمیت متعدد اہم شخصیات نے شہید جنرل سلیمانی کی آفاقی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور امن و امان برقرار رکھنے میں شہید سلیمانی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ وہ نہ صرف ایک با اثر اور پروقار کمانڈرتھے؛ بلکہ اپنے مشن اور جنگ کے میدان میں ایک آفاقی نمونہ بھی تھے۔ انہوں نے اس میدان میں نت نئے طریقے ایجاد کئے جس کو دیکھ کر دوست دشمن سب حیران ہیں؛ لہذا سلیمانی کے مکتب کا تعارف اور پہچان ایران سمیت پورے عالم اسلام خاص کر حریت پسندوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔
امید ہے کہ یہ خصوصی شمارہ اس عظیم انسان کا تعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لئے کلک کریں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27337