17

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 26 مارچ 2022 سے شروع ہوں گے

  • News cod : 27438
  • 03 ژانویه 2022 - 12:18
وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 26 مارچ 2022 سے شروع ہوں گے
شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2022ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 26 مارچ 2022 ء سے شروع ہوں گے۔
ڈبل فیس کے ساتھ 5 مارچ 2022ء تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔
داخلہ فارم مرکزی دفتر جامعة المنتظر یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
فقط وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے الحاق شدہ مدارس کے طلباء و طالبات امتحان دے سکتے ہیں۔ درجہ عامہ پرائیویٹ امیدواران کیلئے کسی بھی ملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور نصاب پر مناسب عبور کا تصدیق نامہ پیش کرنا لازمی ہے۔

آن لائن داخلہ فارم برائے امتحان

مذید معلومات

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27438

ٹیگز