15

امت مسلمہ کے لیے ماہ جنوری ایک نا بھولنے والا مہینہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

  • News cod : 27564
  • 04 ژانویه 2022 - 14:28
امت مسلمہ کے لیے ماہ جنوری ایک نا بھولنے والا مہینہ ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
اس مہینے  کی یکم کو سرزمین وحی پر شھید آیت اللہ الشیخ باقر النمر  کا بے گناہ خون بہایا گیا اور اس کی 3 تاریخ کو اس عظیم انسان کا خون بہایا گیا ہے جس نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا،  ہر مظلوم کے حامی رہے.

وفاق  ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شھید سپھبد حاج قاسم سلمانی اور شھید ابو مھدی المھندس کی شھادت کے  موقع پر  اپنے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کے لیے ماہ جنوری ایک نا بھولنے والا مہینہ ہے۔

اس مہینے  کی یکم کو سرزمین وحی پر شھید آیت اللہ الشیخ باقر النمر  کا بے گناہ خون بہایا گیا جس کی چھینٹیں آج بھی اسلام دشمن چہرے پر عیاں ہیں شھید آیت اللہ الشیخ باقر النمر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کی 3 تاریخ کو اس عظیم انسان کا خون بہایا گیا ہے جس نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا،  ہر مظلوم کے حامی رہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سامراجی آلہ کاریہ کوشش کر رہیں ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے شھید قاسم سلیمانی کی شھادت کو متنازعہ بناکر اُسے قومیت کے دائرے اور سرحدی حدود کی چار دیواری کا جواز بناکر نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جائے کے وہ فلاں ملک کا شھید ہے۔

لیکن نظریہ امت واحدہ کا تقاضہ یہ ہے کہ جس طرح فلسطین میں جام شھادت نوش کرنے والے فلسطینی عرب ہیں کہہ کر ایک ملک یا قوم سے نہیں جوڑ سکتے اور نا ہی کبھی انہیں سامراج اسرائیل کے رحم و کرم پر چھوڑا جا سکتا کیونکہ جب نظریہ امت واحدہ ہے تو سب مسلمان ہمارے شھید ہیں اور ہم ہر مظلوم کے حامی اور مدد گار ہیں اس طرح شھید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس سامراج آمریکا اور سامراج اسرائیل کے ہاتھوں شھید ہوئے ہیں ۔ مارنے والے کو بھی دیکھا جائے اور مرنے والوں کو بھی دیکھیں تو اندازا ہوگا کہ ان شھداء کا کیا مقام ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27564