9

حضرت زہرا س کے یوم شہادت کی مناسبت سے دوسری شب کی مجلس

  • News cod : 27607
  • 05 ژانویه 2022 - 18:19
حضرت زہرا س کے یوم شہادت کی مناسبت سے دوسری شب کی مجلس
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورت کے مطابق تہران میں حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی وبا سے متعلق گائڈلائنوں کی وجہ سے مجلس میں عوام الناس کی شرکت نہیں رہی۔ دوسری شب کی مجلس معروف مقرر حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے پڑھی۔

تقریبا پچاس منٹ کے اپنے خطاب میں حجت الاسلام رفیعی نے کہا کہ عورت کے سلسلے میں مغرب کے نقطہ نگاہ کے برخلاف اسلام عورت کو استعمال کے سامان کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت، ثقافت و ہیلتھ کیئر جیسے میدانوں میں مفید اور تعمیری تعاون کے سلسلے میں عورت کے کردار کی اسلام بھرپور حمایت کرتا ہے اور تاریخی شواہد سے ثابت ہے کہ ان میدانوں میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا اور دیگر خواتین کا اہم کردار رہا ہے، تاہم عورت کی سماجی سرگرمیاں شرعی حدود کے پاس و لحاظ کے ساتھ ہونی چاہئیں اور اس بات کا بھی خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ کنبے کی بنیاد کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ اس مجلس میں جناب میثم مطیعی نے رثائی کلام پیش کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27607