16

حضرت فاطمة الزہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی

  • News cod : 27650
  • 07 ژانویه 2022 - 14:35
حضرت فاطمة الزہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لئے مشعل راہ  ہے، علامہ سید محمد حسن نقوی
مدرسہ امام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے پیغمبر گرامی کی دختر عزیز جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی رحلت پرسوز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاکہ آغوش رسول میں پرورش و تربیت پانے والی شخصیت، زوجہ علی ابن ابی طالب (ع) مادر حسنین (ع) حضرت فاطمہ (س) کی سیرت ہر دور میں خواتین عالم کے لئے نمونہ عمل ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے پیغمبر گرامی کی دختر عزیز جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی رحلت پرسوز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاکہ آغوش رسول میں پرورش و تربیت پانے والی شخصیت، زوجہ علی ابن ابی طالب (ع) مادر حسنین (ع) حضرت فاطمہ (س) کی سیرت ہر دور میں خواتین عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، جن کی حیات طیبہ سے ہر دور کے خواتین چاہے وہ بیٹی، بیوی اور ماں جس روپ میں بھی ہوں، اپنے خاندانی، ذاتی اور اجتماعی معاملات کا حل تلاش کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس نازک دور میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے، جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف، استحصال اور گناہوں سے بچا سکتا ہے اور ایسے کاموں سے خواتین کو باز رکھنے میں رہنمائی کرسکتا ہے، جس سے معاشرے میں تباہی پھیل رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27650