8

شیعہ علماءکونسل کے زیراہتمام ”پیغام مصطفی کانفرنس “16جنوری کو ہوگی

  • News cod : 27836
  • 12 ژانویه 2022 - 18:52
شیعہ علماءکونسل کے زیراہتمام ”پیغام مصطفی کانفرنس “16جنوری کو ہوگی
شیعہ علماءکونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام 16جنوری بروز اتوارایوان اقبال میں ”پیغام مصطفی کانفرنس “کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی،صدر وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ شبیرحسن میثمی، علامہ سبطین حیدر سبزواری سمیت دیگر شیعہ اور سنی علمائے کرام خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام 16جنوری بروز اتوارایوان اقبال میں ”پیغام مصطفی کانفرنس “کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی،صدر وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ شبیرحسن میثمی، علامہ سبطین حیدر سبزواری،علامہ ناظر عباس تقوی، لیاقت بلوچ ،مولانا عبدالخبیر آزاد ،طاہر رضا بخاری، مولانا طاہر اشرفی، مولانا راغب نعیمی ،مولانا محمد حسین اکبر ،علامہ محمد افضل حیدری،یم این اے علی پرویز ملک ،ندیم افضل،صوبائی وزیر بیت المال سید یاور عباس بخاری،پارلیمانی سیکرٹری سبطین بخاری،قاسم علی قاسمی،ملک شوکت اور دیگر خطاب کریں گے ۔

شیعہ علماءکونسل کے رہنما قاسم علی قاسمی نے کہا کہ پیغام مصطفی کانفرنس میں اتحاد امت کا بہترین اظہار ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27836

ٹیگز