18

یمن میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر عالمی طاقتوں کی خاموشی، بے حسی کی افسوسناک مثال ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 28132
  • 23 ژانویه 2022 - 17:46
یمن میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر عالمی طاقتوں کی خاموشی، بے حسی کی افسوسناک مثال ہے، علامہ افضل حیدری

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعۃ المتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے بے گناہ یمنی […]

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعۃ المتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے بے گناہ یمنی شہریوں پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یمن کے مظلوم عوام کو ایک عرصے سے بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر افسوس کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بولتے ہیں نہ او آئی سی کی جانب سے اس اہم معاملے پر کوئی ردعمل آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت آج پوری دنیا میں مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عالم اسلام کے مسائل سے اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کےلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28132

ٹیگز