4

حوزہ ہائے علمیہ کو موجودہ مسائل کا جواب دینے کے لئے خصوصی طور پر کوشش کرنی چاہئے،حجۃ الاسلام والمسلمین ولی اللہ لونی

  • News cod : 28412
  • 26 ژانویه 2022 - 12:34
حوزہ ہائے علمیہ کو موجودہ مسائل کا جواب دینے کے لئے خصوصی طور پر کوشش کرنی چاہئے،حجۃ الاسلام والمسلمین ولی اللہ لونی
حجۃ الاسلام ولی اللہ لونی نے کہا کہ شبہات پیدا کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کے خلاف منصوبہ بندی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ، ہمیں صرف اپنے عقائد کے بارے میں شبھہ پیدا کرنے کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئے بلکہ ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے تاکہ دشمنوں کی سازشوں اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی مجلس عاملہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ولی اللہ لونی نے “حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا، زن و خانوادہ” کے بارے میں سوالات اور شبہات کے جوابات کے لئے خصوصی انٹرنیٹ سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ و سنی کے اتحاد کی بحث میں سیرت کا نفسیاتی نقطۂ نظر ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے،تقریب مذاہب اسلامی کے سلسلے میں مذاہب کے درمیان اقدار اور آزادی کے مصداق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک کی الگ الگ سے تحقیق کرنی چاہئے۔

انہوں نے خواتین اور خاندان کے مسائل بیان کرنے کو بنیادی اور کلیدی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ خواتین اور خاندان کی اقدار کے ساتھ ساتھ ان کے اصل ماخذ اور دین سے تعلق کی وجہ سے ان کے مقام کی وضاحت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حجۃ الاسلام ولی اللہ لونی نے کہا کہ شبہات پیدا کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کے خلاف منصوبہ بندی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ، ہمیں صرف اپنے عقائد کے بارے میں شبھہ پیدا کرنے کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئے بلکہ ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے تاکہ دشمنوں کی سازشوں اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں۔

انہوں نے فقہ کے خصوصی شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دور حاضر کے مسائل کا جواب دینے کے لئے ہمیں فقہ کے اہم ابواب پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین لونی نے کہا کہ ہمیں خاندانی فقہ کو سنجیدگی سے لینا اور خواتین کو جذبات اور خاندانی اجتماعات کا مرکز سمجھنا چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28412