12

لاہور، علامہ سید خادم حسین نقوی فرودسیہ قبرستان میں سپرد خاک

  • News cod : 28439
  • 26 ژانویه 2022 - 20:16
لاہور، علامہ سید خادم حسین نقوی فرودسیہ قبرستان میں سپرد خاک
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے سینیئر مدرس علامہ سید خادم حسین نقوی کو لاہور کے فردوسیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعہ المنتظر میں پڑھائی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کے سینیئر مدرس علامہ سید خادم حسین نقوی کو لاہور کے فردوسیہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعہ المنتظر میں پڑھائی۔

نماز جنازہ میں علامہ افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور جامعہ المنتظر کے دیگر مدرسین، طلبہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا خادم حسین نصف صدی سے درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم جامعہ المنتظر کے طالبعلم تھے، قم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی خوزہ علمیہ میں ہی تدریس کے شعبہ سے منسلک ہو گئے تھے۔

مرحوم کے ہزاروں شاگرد ملک کے گوش و کنار میں خدمت دین میں مصروف ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28439