17

حضرت فاطمہ زہر(س) خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد

  • News cod : 28925
  • 02 فوریه 2022 - 14:47
حضرت فاطمہ زہر(س) خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے،پرنسپل جامعہ فاطمیہ فیصل آباد
پرنسپل جامعہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب نے سیرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں واحد خاتون سیدہ فاطمہ زہرا ہی ہیں جو اسوۂ کامل ہیں ہم ان کی سیرت پہ عمل کر کے معاشرے کا بہترین فرد بن سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ فاطمیہ فیصل آباد کی طرف سے حضرت فاطمہ زہرا مدافع امامت و ولایت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی اور جشن عبادی میں 9 سال کی بچیوں کو تقلید کروائی گئی اور شریعت کے احکام بتائے گئے اور ٹیبلو اور کوئز پروگرام کیا گیا۔

مقررین نے خطاب کیا اور آخر میں پرنسپل جامعہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب صاحبہ نے سیرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں واحد خاتون سیدہ فاطمہ زہرا ہی ہیں جو اسوۂ کامل ہیں ہم ان کی سیرت پہ عمل کر کے معاشرے کا بہترین فرد بن سکتے ہیں۔

خواتین سیرتِ جناب سیدہ فاطمۃ الزہراء کو اپنائیں تاکہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کر سکیں۔

خانم کا مزید کہنا تھا جناب زہراء اپنے امام وقت کے دفاع کے لئے قیام کرتی ہیں اور خطبہ دیتی ہیں اور ظالم کے سامنے آھنی دیوار بن کے کھڑی ہو گئیں۔

اور ان کا کہنا تھا خداوند عالم نے جو فضائل صدیقہ طاہرہ کو عطا کئے کائنات کی کسی عورت کے لئے ممکن ہی نہیں ہے دختر پیغمبر عزت و عظمت میں اپنی مثال آپ تھیں آپ شرافت کی بلندیوں پر رسائی رکھتی تھیں آپ رسول خدا کا اعلیٰ و ارفع

نمونہ تھی خاتون جنت اپنے مقام و منزلت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی تھیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=28925