10

داڑھی کم از کم اتنی ہو کہ کنگھی ہو سکے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 29219
  • 08 فوریه 2022 - 12:10
داڑھی کم از کم اتنی ہو کہ کنگھی ہو سکے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
انہوں نے فرمایا داڑھی رکھنا کم از کم اتنا واجب ہے کہ کنگھی ہو سکے۔اگر داڑھی اس سے کم ہو تو یہ داڑھی کافی نہیں ہے اور مزید یہ کہ انسان گناہ گار ہوگا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، لاہور گوجرانولہ خیرپور اور کراچی سے آئے ہوئے مومنین نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشير نجفی نے مومنین کو وعظ و نصیحت کی.

رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے ایک اہم واجب کی طرف متوجہ کیا جسکی طرف عام طور پر مومنین متوجہ نہیں ہوتے۔

انہوں نے فرمایا داڑھی رکھنا کم از کم اتنا واجب ہے کہ کنگھی ہو سکے۔اگر داڑھی اس سے کم ہو تو یہ داڑھی کافی نہیں ہے اور مزید یہ کہ انسان گناہ گار ہوگا۔

انہوں نے مومنین کو فرمایا کہ کہ خدا وند متعال متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29219