11

اسلام ومسلمین کے خلاف دشمن کی سازشوں سے پردہ چاک کرنا عبادت الٰہی کا ایک اہم مقصد اور ہدف ہے، حجت الاسلام علامہ جمعہ اسدی

  • News cod : 29254
  • 08 فوریه 2022 - 15:06
اسلام ومسلمین کے خلاف دشمن کی سازشوں سے پردہ چاک کرنا عبادت الٰہی کا ایک اہم مقصد اور ہدف ہے، حجت الاسلام علامہ جمعہ اسدی
آج سوشل میڈیا کادور ہے یعنی پوری دنیا سمٹ کر آپکی جیب میں آگئی ہے اس کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے بے پناہ فوائد ہیں اور خدا نخواستہ غلط استعمال کیا گیا تو اسکے مہلک نتائج بھی ہیں اس لئے آج نئی نسل کے جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام علامہ جمعہ اسدی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اللہ تعالی سے ڈرنے کا مطلب پروردگار عالم کے اوامر پر عمل درآمد کرنا اور اسکے نواہی سے اجتناب کرنا ہے، پروردگالم عالم چاہتا ہے انسان دار دنیا اور دار آخرت کی تمام تر سعادتوں سے ہمکنار ہوجائے یہ تبھی ممکن ہے جب انسان اوامر الہی کو بجا لائے اور نواہی سے پرہیز کرے۔

فروعات دین کو شریعت کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق بجالانا اور منہیات پر ور دگار کو اس نیت سے چھوڑدینا کہ خدا نے انکی انجام دہی سے منع کیا ہے یہی حقیقت دین ہے۔ ممکن ہے ایک انسان فروعات دین پر عمل پیرا ہو مگر یہ عمل اپنے ذوق وشوق کے مطابق بجا لائے یعنی عمل کرنے والا انسان خود مقام اجتہاد پر فائز نہ ہو تو اس انسان کا عمل دین کی خواست کے مطابق نہیں ہوگا، اسی طرح اگر انسان نواہی پرور دگار سے کنارہ کشی ذاتی ناپسند کی وجہ کرے تو اس کنارہ پر کوئی ثواب مترتب نہ ہوگا لہذا تقوی پروردگار یہ ہے کہ انسان اپنے اعمال کو قصد قربت کی نیت سے بجا لائے اور نواہی سے کنارہ کشی کے وقت بھی اس کے دل ودماغ میں خدا کی ناپسندگی کا تصور موجود ہو۔
امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں تمہیں زندگی کے امور میں نظم وضبط کی وصیت کرتا ہوں ، مومن کی ایک واضح نشانی یہ ہے کہ اسکی زندگی کے تمام امور بے ضابطگی اور افراتفری سے پاک ہوتے ہیں۔

دنیائے اسلام کے حالات اور اسلام ومسلمین کے خلاف دشمن کی سازشوں سے پردہ چاک کرنا اس عبادت کا ایک اہم مقصد اور ہدف ہے۔ آج سوشل میڈیا کادور ہے یعنی پوری دنیا سمٹ کر آپکی جیب میں آگئی ہے اس کو مثبت طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے بے پناہ فوائد ہیں اور خدا نخواستہ غلط استعمال کیا گیا تو اسکے مہلک نتائج بھی ہیں اس لئے آج نئی نسل کے جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے، آج کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے متعلق آپ سوشل میڈیا پر آپ اپنا فریضہ احسن انداز میں انجام دے سکتے ہیں اور دنیائے اسلام کے حالات سے باخبر ہوسکتے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29254