10

انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 29366
  • 11 فوریه 2022 - 14:08
انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے، نائب سربراہ وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے انقلابِ اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام میں کہاکہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا۔ اسلامی انقلاب کی حمایت واجب شرعی ہے، علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ خط امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور معاونت کریں۔ علماء اہلسنت سے بھی حکومت اسلامی اور امام خمینی کے شاگرد آیت اللہ خامنہ ای کا استکباری قوتوں کے مقابلے میں ساتھ دینے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت، ہمت، تقویٰ، سیاسی تدبر اور قوت فیصلہ میں  امام خمینیؒ باقی مجتہدین سے منفرد حیثیت رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول حدیث کے مطابق عالم دین کو زمانہ شناس ہونا چاہیں، امام خمینی اس کی مجسم تصویر تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دنیا کو استکباری قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریبا ً35 فیصد بنتا ہے، یہ مسلم آبادی تیل، گیس اور معدنیات جیسے دنیا کے وسائل کا ساٹھ فیصد حصے کے مالک مگر سب سے زیادہ غریب ہیں۔ اس کی وجہ حکمرانوں کی امریکی غلامی اور وسائل کی استکباری قوتوں کے ہاتھوں لوٹ مار ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29366