17

مدارس میں طلاب کے درمیان تقریری مقابلہ انتہائی ضروری ہے، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 29598
  • 15 فوریه 2022 - 15:32
مدارس میں طلاب کے درمیان تقریری مقابلہ انتہائی ضروری ہے، علامہ علی اصغر سیفی
مدرسہ الامام المنتظر قم میں منعقدہ تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ الامام المنتظر کے ثقافتی امور کے سربراہ علامہ علی اصغر سیفی نےکہا کہ شعبہ ثقافت کی جانب سے مدرسہ ہذا میں طالبعلموں کی بہتر تعلیم وتربیت کی خاطر سال بھر ایسی ہی دینی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم میں منعقدہ تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ الامام المنتظر کے ثقافتی امور کے سربراہ علامہ علی اصغر سیفی نےکہا کہ شعبہ ثقافت کی جانب سے مدرسہ ہذا میں طالبعلموں کی بہتر تعلیم وتربیت کی خاطر سال بھر ایسی ہی دینی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو تحریر و تقریر اور زبان و بیان کے میدان میں باصلاحیت بنانے کیلئے شعبہ ثقافت مصروف عمل رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ امیر المومنین کے فضائل بیان کرنا بہت آسان ہے لیکن ان کی معرفت حاصل کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور صحیح اور حقیقی شناخت کے ذریعے ہی انسانی زندگی کے ہر پہلو میں ان حضرات کی اطاعت اور پیروی کی طرف رہنمائی ہوسکتی ہے۔

اانہوں نے کہاکہ امیر المومنین کے فضائل بیان کرنا بہت آسان ہے لیکن ان کی معرفت حاصل کرنا انتہائی مشکل کام ہے اگر ہم اہل بیت علیہم السلام کی حقیقی معنوں میں معرفت حاصل کریں تو ہم دنیا و آخرت کی سعادتمند اور کامیاب ہوں گے اور حضر امیرالمومنین علیؑ کے بارے میں رسول اکرم (ص) نے فرمایاکہ یا علیؑ آپ کی معرفت صرف مجھے اور خداوند کو حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولا علیؑ کا ذکر باقی ائمہؑ کی نسبت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی چار سالہ حکومت میں حقیقی معنیٰ میں عدل علوی کے کرشمے دنیا کو دکھائے۔

مدرسہ الامام المنتظر قم کے استاد نے کہاکہ حضرت امام زمان (عج) بھی حضرت امام علیؑ کی طرح دنیا میں عدل قائم کریں گے اور کسی قوم، نسل، رنگ اور زبان میں کوئی فرق نہیں کریں گے اور باقی ادیان کے لوگ مھدی ؑبر حق کی عدالت کو دیکھ کر دین اسلام اور دین حق کو قبول کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=29598