6

فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر نے دماغی معائنے کا مشورہ دیا

  • News cod : 2964
  • 25 اکتبر 2020 - 11:57
فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر  نے دماغی معائنے کا مشورہ دیا
واضح رہے کہ  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسلام اور رسول اسلام (ص) سے متعلق توہین آمیز بیان دیا جس کی عالمی سطح پر شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف رویئے پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹش‘ اور’بائیکاٹ فرانس‘ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس موضوع پر فرانس اور ترکی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوغان نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے انہیں دماغی معائنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آخر میکرون کو اسلام اور مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسلام اور رسول اسلام (ص) سے متعلق توہین آمیز بیان دیا جس کی عالمی سطح پر شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2964