حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ۔
علامہ راجہ ناصرعباس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گلگت بلتستان کےسیاسی مسائل ، آئندہ کی حکومت سازی اور الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن سمیت دیگر تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اورمرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے ہمراہ موجود تھے ۔