5

علامہ محمد افضل حیدری کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہار افسوس وتعزیت

  • News cod : 30039
  • 24 فوریه 2022 - 12:08
علامہ محمد افضل حیدری کا سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہار افسوس وتعزیت
جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے انتقال پر اہلخانہ اور پارٹی کے اراکین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے انتقال پر اہلخانہ اور پارٹی کے اراکین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک دوراندیش، نڈر سیاستدان اور ہمیشہ تکفیری دہشتگردگروہوں کے خلاف ایوان کے اندر کھل کر بات کرتے تھے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ مرحوم نے کئی بار جامعہ المنتظر لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔ پاکستانی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30039