6

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں/جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے، امام جمعہ تہران

  • News cod : 30107
  • 25 فوریه 2022 - 18:23
جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں/جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو میں کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ طرفین کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،تہران میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہاکہ جب رہبر معظم انقلاب سب کو ویکسین لگوانے کی تاکید کر رہے ہیں، تو ذمہ داری واضح ہوجاتی ہے کہ عوام الناس کیلئے حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی پر پہلے سے زیادہ پابند رہنا چاہیئے تا کہ ان شاءاللہ اسی نماز جمعہ کے سپیکر (ٹریبون) سے اس منحوس وائرس کے اختتام کا اعلان کریں؛ لیکن تب تک حفظان صحت کے مسائل کی رعایت ضروری ہے اور یہ سب کی ذمہ داری ہے۔

یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خاتمی نے کہاکہ ایسے مسائل میں ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ مربوطہ ممالک جو ان مسائل میں شامل ہیں کو بات چیت اور صبر اور برداشت کی تلقین کریں؛ جو مسئلہ تکلیف دہ ہے، وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں بے گناہ جانیں ضائع ہو جائیں گی جس کا ہمیں افسوس ہے کیونکہ جنگ میں مٹھائی نہیں بانٹی جاتی بلکہ زندگی اور موت کی بات ہے۔

امام جمعہ تہران نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس مسئلے میں امریکی مرکزیت پر نیٹو کے کردار نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور یہ صورتحال مزید گھمبیر بن سکتی ہے، تاکید کیا: پوری دنیا میں امریکہ کی مداخلت جاری ہے اور خود کو ناجائز طریقے سے سوپرپاور جانتا ہے جبکہ حقیقت ایسی نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30107