11

حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں مولانا خادم حسین نقوی مرحوم کا چہلم ،قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام

  • News cod : 30414
  • 03 مارس 2022 - 19:49
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں مولانا خادم حسین نقوی مرحوم کا چہلم ،قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام
چہلم میں مرحوم کے شاگردان، علمائے کرام، رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوئے۔ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے بھی چہلم میں شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے اختتامی دعا کروائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ممتاز عالم دین مولانا خادم حسین نقوی مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔مولانا اقبال حسین مقصود پوری نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے۔

انہوں نے کہا مرحوم مولانا خادم نقوی منکرالمزاج شخصیت کے مالک تھے۔ وہ غربا، مساکین اور یتیموں کی مدد بھی کرتے تھے۔ ان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علمی حلقوں میں ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جو عرصے تک پورا نہیں کیا جاسکے گا۔ چہلم میں مرحوم کے شاگردان، علمائے کرام، رشتہ دار اور دوست احباب شریک ہوئے۔ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے بھی چہلم میں شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے اختتامی دعا کروائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30414