6

شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع ہونا تشویشناک ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

  • News cod : 30434
  • 04 مارس 2022 - 10:16
شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ دوبارہ شروع ہونا تشویشناک ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنیوالا واقعہ دردناک ہے۔ سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں فیل ہوگئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ ولایت حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر اراکین نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر شروع ہونا تشویشناک ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا واقعہ دردناک ہے۔ سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سکیورٹی فراہم کرنے میں فیل ہوگئی ہے۔ ہم اپنے حق کے لئے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ حکومت ایسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30434