7

پشاور دھماکہ، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

  • News cod : 30456
  • 04 مارس 2022 - 13:47
پشاور دھماکہ، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
ایک بیان میں صدر ایس یو سی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانہ بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔ ایک بیان میں صدر ایس یو سی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حقائق منظر عام لائے جائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30456