7

اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کےلئے دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہیں، ملی یکجہتی کونسل پاکستان

  • News cod : 30481
  • 04 مارس 2022 - 16:41
اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کےلئے دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہیں، ملی یکجہتی کونسل پاکستان
جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کےصدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کےلئے دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہیں تا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آ گ بھڑکاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کےصدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس،خواجہ معین الدین کوریجہ، کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر،جماعت اہل حرم کے سربراہ گلزارنعیمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما سید محمد صفدر شاہ،عبد الوسع صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا پیر جمال الدین چشتی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواآخونزادہ مظفر علی سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا، سید قاسم علی شاہ فنانس سیکرٹری ،خورشید حسین اعوان ، مولانا ہدایت اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کےلئے دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہیں تا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آ گ بھڑکاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔

انہوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی مغفرت اور جلدصحتیابی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین اور قوم سے اپیل کی کہ وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30481