6

رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

  • News cod : 30486
  • 04 مارس 2022 - 17:46
رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا
سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق یکساں قومی نصاب پر تحفظات اور وفاق المدارس کی کارکردگی کا جائزہ ،معلمین و معلمات کے تربیتی پروگرام،مدارس کے رجسٹریشن فارم کی واپسی ،اتحاد تنظیما ت مدارس کی ملک گیر تنظیم نو، مدارس کے کوائف فقط محکمہ تعلیم کو دینے ،علاقائی دفاتر کے قیام یا مسﺅل کی تقرری، سالانہ رجسٹریشن فیس ادائیگی اور دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کابینہ ،سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کے اجلاس 22 مارچ کوجامعة المنتظر میںطلب کرلئے گئے ہیں ۔رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ) کے ا راکین قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمدمحسن مہدوی، علامہ شیخ محمد حسن سروری، علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق یکساں قومی نصاب پر تحفظات اور وفاق المدارس کی کارکردگی کا جائزہ ،معلمین و معلمات کے تربیتی پروگرام،مدارس کے رجسٹریشن فارم کی واپسی ،اتحاد تنظیما ت مدارس کی ملک گیر تنظیم نو، مدارس کے کوائف فقط محکمہ تعلیم کو دینے ،علاقائی دفاتر کے قیام یا مسﺅل کی تقرری، سالانہ رجسٹریشن فیس ادائیگی اور دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30486

ٹیگز