9

ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

  • News cod : 30494
  • 04 مارس 2022 - 23:19
ایرانی دینی مدارس کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی حکومت مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ مظلوم عوام کا تحفظ یقینی ہو اور مسلمانوں کے دینی اجتماعات ان وحشی دھشت گردوں کے ظلم و بربریت سے محفوظ رہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مسجد امامیہ پشاور میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ ایک بار پھر اسلام دشمن عناصر نے اللہ کے گھر پر حملہ کرکے کئی بے گناہ نمازیوں کو شہید اور زخمی کیا، حوزہ علمیہ ایران اس المناک سانحے کو اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہے کہ منافقیں کی ایسی کاروائیوں سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ مسلمان باشعور ہیں اور یہ اتحاد بین المسلمین کا ذریعہ بنیں گی۔

آیت اللہ اعرافی نے امت اسلامی اور خصوصا پاکستانی مسلمان عوام سے صبر و استقامت کی تلقین کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی کے لئے ٹھوس اقدام اٹھائے تاکہ مظلوم عوام کا تحفظ یقینی ہو اور مسلمانوں کے دینی اجتماعات ان وحشی دھشت گردوں کے ظلم و بربریت سے محفوظ رہے۔

آخر میں امام جمعہ قم نے اس حملے میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفا اور صحتیابی کے لئے دعا کی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30494