7

ایران؛ امام جمعہ بوشہر کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید مذمت

  • News cod : 30791
  • 06 مارس 2022 - 22:48
ایران؛ امام جمعہ بوشہر کی جانب سے مسجد امامیہ پشاور میں دہشت گردی کی  شدید مذمت
ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین غلامعلی صفائی بوشہری نے اپنے ایک بیان میں پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین غلامعلی صفائی بوشہری نے اپنے ایک بیان میں پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ایک بار پھر اللہ کے گھر میں دہشت گردوں کی انسانیت سوز و اندھی دشمنی پر مبنی شرارت اور مذمومانہ حادثے کی آگ بھڑک اٹھی اور پشاور میں کوچہ رسالدار مسجد میں دسیوں افراد کی شہادت واقع ہوئی اور سینکڑوں شیعہ لوگ زخمی ہوگئے۔
میں اسلام دشمن عناصر کی طرف سے رونما ہونے والے اس دہشت گردی کے واقعےمیں قابل احترام نمازیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ واقعہ اور ایسے واقعات سب امریکہ کی پشت پناہی اور سرکردگی میں اور یورپین سامراجی ممالک کی مدد اور انسانی حقوق کے اداروں اور کچھ عرب انتہا پسند ممالک کی سربراہی میں رونما ہوتے ہیں۔یہ ممالک سوپر پاور ممالک خاص طور پر امریکہ کے حکم سے سنی شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے بیچ تفرقہ اور خانہ جنگی کے در پے ہیں۔ یہ واقعہ قرآن مجید کی نص اور سنت نبوی اور اسلامی فقہ کے اجماع کے عین برخلاف ہے۔
اس مسجد کے تمام نمازگزار شہداءاور اسلام کے دیگر شہداء کیلئےاللہ تعالی کی بارگاہ میں مغفرت، رحمت اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں اور ان شہداء کے خاندانوں کو تسلیت کہتا ہوں۔

صفائی بوشہری
نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ صوبہ بوشہر

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30791